اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 13 ون میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گھر میں قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم نے مقتولہ سے ملاقات کے دوران فائرنگ کی۔
ثناء یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔