واٹس ایپ نے یکم جون سے متعدد پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی، جس کے بعد ان ڈیوائسز پر ایپ کا استعمال ممکن نہیں رہا۔
کمپنی کے مطابق اب واٹس ایپ صرف آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے ورژن پر چلنے والے آئی فونز اور اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے گا۔
اس تبدیلی سے آئی فون 5 ایس، آئی فون 6، گلیکسی ایس 3، ایچ ٹی سی ون ایکس اور سونی ایکسپیریا زی جیسے فونز متاثر ہوئے ہیں۔
واٹس ایپ نے وضاحت کی کہ پرانے فونز میں سکیورٹی اپڈیٹس اور جدید فیچرز کی کمی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔