اوپن اے آئی کی پہلی اے آئی ڈیوائس! کیا یہ اسمارٹ فونز کا متبادل ہوگی؟

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو نے ایک نئی اے آئی ڈیوائس تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بارے میں ابتدائی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈیوائس آئی پوڈ شفل کی طرح نظر آئے گی اور اسے گردن کے گرد پہنا جا سکے گا۔ معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق یہ ڈیوائس اے آئی پن سے ذرا بڑی ہوگی اور اس میں کیمرہ اور مائیکروفون موجود ہوں گے، مگر کوئی ڈسپلے نہیں ہوگا۔

یہ ڈیوائس اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز سے منسلک کی جا سکے گی، اور اس کا مقصد اے آئی سے رابطے میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ جونی آئیو اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی آئی او اس ڈیوائس کو تیار کرے گی، جسے اوپن اے آئی نے حال ہی میں 6.5 ارب ڈالرز میں خرید لیا ہے.