پشاور میں قبائلی جرگہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت شریک

پشاور: خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت قبائلی جرگہ جاری ہے۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، قبائلی عمائدین اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرگے میں صوبے میں امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے، اور قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قبائلی عمائدین کی شرکت کو حکومتی پالیسی سازی میں عوامی شمولیت کی مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔