کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکلا اور عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالت میں پیشی کے دوران ایک وکیل نے ملزم کو تھپڑ رسید کیا، جس کے بعد عوام نے بھی اسے لاتوں اور تھپڑوں کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ نوجوان پر تشدد کے کیس میں اب تک چار ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔