پشاور کے علاقے تہکال پلوسی میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ رشتہ داری کا تنازع بنی۔
ڈی ایس پی آصف شریف کے مطابق جھگڑا خاندان کے افراد کے درمیان ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عظیم خان، مزمل اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی کارروائی کے دوران پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، اور جلد مزید حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔