گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے باﺅلرز کو نقصان ہوگا، وقار یونس

 

 سابق سپیڈ سٹار وقار یونس کا کہنا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور باﺅلرز کو نقصان ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور باﺅلرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا عجیب سے لگے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی، ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے۔کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔