نوجوان پاکستانی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی کی عزت ضرور کرتا ہوں مگر ان سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔
ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہاکہ پاک بھارت میچز بہت ہی خاص اور یہ کسی کو بھی ہیرو یا ولن بناسکتے ہیں، میں بھی روایتی حریف کے خلاف کھیلنے کا منتظر ہوں، جب بھی موقع ملا اپنے شائقین کو مایوس نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ویرات کوہلی کا سوال ہے تو میں ان کی عزت کرتا ہوں مگر خوفزدہ نہیں، ہمیشہ ہی اچھے بیٹسمین کو باﺅلنگ بڑا چیلنج مگر اسی سے آپ کا کھیل بھی مزید بہتر ہوتا ہے، اسی لیے میں کوہلی اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا شدت سے منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے کم عمر ترین پیسرہیں۔