پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمرکی چاند کی ساتھ لی گئیں تصاویرمداحوں کو بھا گئی ہیں۔
پاکستان کی دلکش اور خوبرو اداکارہ صبا قمرجو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد بھی ان گنت ہے جو ان کی اداکاری، اسٹائل اوراندازکے دیوانے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ لال جوڑا پہنے ہوئے ہیں اور لکھتی ہیں کہ ’لال میرے دل کا حال‘، جس کے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا پسندیدہ رنگ بھی لال ہی ہے۔
ایک اور تصویر میں اداکارہ چاند کے ساتھ موجود ہیں اوربالی ووڈ کا مشہور و معروف گانا ’تم آئے تو آیا مجھے یاد گلی میں آج چاند نکلا‘ کے ساتھ دلکش انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
صبا قمر کی ان پوسٹ پران کے مداح تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں جب کہ بہت سے مداحوں نے لکھا کہ وہ ان کے سٹائل کے دیوانے ہیں۔