پشاور۔پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو تاحال کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا ٹرانسپورٹر پرانے کرایے وصول کر رہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی کرائے کم کرنے میں مکمل طور پر بے بس اور ناکام ہو گئے ہیں۔ پیٹرولیم منصوعات کی کمی کے باوجود آٹے کی بڑی بور ی کی قیمت میں 900روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے چینی بدستور 80روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دودھ 120روپے فی کلو اور دہی 110روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دودھ اوردہی کی قیمتوں میں تاجروں نے خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا ہے۔ سرکاری نرخنامے پر دودھ اور دہی کی فروخت تاجروں نے بند کردی ہے۔ چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں، فروٹ، کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔