پشاور۔ پشاورکے نواحی علاقہ سربند میں چاند رات پر نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگالیاگیا ہے مقتول کو قتل کرنیوالے 4 قاتل اس کے جگری دوست نکلے جنہوں نے ذاتی عناد و رنجش کی وجہ سے اسے قتل کیا اورنعش ویرانے میں پھینک دی پولیس آلہ قتل ٗ موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا قاتلوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کااعتراف کرلیاپولیس کے مطابق چاند رات پر سجاد ولد فضل علی نے سربند پولیس کو بتایاکہ اس کا بھائی ارشاد علی عرف پپو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پرمختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے
دیگر مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ مقتول کے قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیاتوانکشاف ہواکہ مقتول کو اس کے جگری دوستوں مختیار ولد حیات سکنہ سنگو ٗنجیب ولد زیارت گل ٗخالق حسین عرف شانے ولد حضرت حسین ساکنان بٹہ تل اور محمد امجد ولد محمد اسلام زادہ سکنہ شیخ میرو نے ملکر کرقتل کیا ہے جس پر پولیس نے چاروں قاتلوں کوگرفتار کرکے آلہ قتل ٗ موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔