ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنا بہتر ہے، ڈین جونز کی تجویز

 ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

کیوی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو سٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا۔