پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا بے قابو ہوگیا ٗ ایک ہی دن میں 21قیمتی جانیں وائرس نے نگل لیں ٗ جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 521ہو گئی ہے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں سب سے زیادہ 517نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں صرف 71نے مہلک وائرس کو شکست دی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11ہزار 890تک پہنچ گئی ہے ان میں 3221صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ گزشتہ روز پشاور میں سب سے زیادہ 9ٗ نوشہرہ ٗ مردان ٗ مانسہرہ ٗ کرم ٗ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ٗ ایک ٗ سوات میں 3اور ایبٹ آباد میں 2افراد چل بسے ٗ پشاور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4423ہو گئی ہے جبکہ صرف 385مریض ابھی تک صحت یاب ہوئے ہیں۔