چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع

پشاور۔پشاور اوردیر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے چین میں پھنسے ہو ئے پاکستانی طلباء و طالبات کی آج وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گا پی آئی ے کی پرواز پی کے 8872آج ووہان سے اسلام آباد پہنچے گی۔

پرواز میں چین میں پھنسے ہو ئے 300طلباء و طالبات وطن واپس آئینگے  میڈیکل کی تعلیم سمیت مختلف شعبوں کی تعلیم کے لئے جانے والے خیبرپختونخواسمیت ملک بھر کے سینکڑوں طلبا ء وطالبات چین میں گزشتہ تین مہینوں سے پھنسے ہو ئے ہیں۔