قطر ائر ویز کی پاکستان کیلئے پروازیں منسوخ

پشاور۔ قطر ایرویز نے 15 جون تک پاکستان کے لیے اپنی شیڈول پروازیں منسوخ کردی ہیں تاہم قطر ائرویز کی خصوصی پروازیں جاری رہیں گی قطر ائرویز نے اعلان کردہ پروازوں کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے سمیت غیرملکی فضائی کمپنیاں مسلسل اپنی پروازیں منسوخ کررہی ہیں۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قطر کی پروازوں کی منسوخی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ گزشتہ دنوں قطر ایرویز کی ایتھنز پہنچنے والی پرواز میں نو اور ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 24 پاکستانی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔