خیبر پختونخوا میں ماڈل خواتین پولیس ڈیسک بنانے کا فیصلہ 

پشاور۔ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فوری دادرسی کیلئے خیبر پختونخوا کے 6 ضلعوں میں ماڈل  خواتین پولیس ڈیسک بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ پشاور اورچارسدہ سمیت صوبے کے 6اضلاع میں خواتین پولیس ماڈل ڈیسک کا قیام جلد مکمل ہوجائے گا جس کے بعد خواتین کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ان ڈیسک پر ہی رہنمائی ملے گی اور ان کی درخواستوں یا شکایات پر فوری طور پر قانون حرکت میں آ جایا کرے گا۔واضح رہے کہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے اس اعلیٰ اقدام کو اعلیٰ حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور یقینا اس کی تکمیل کے بعد اس کے عام خواتین کو بھی قانون کے حوالے سے خوب مدد ملے گی۔