پشاور۔کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ایکٹپرا مارکیٹ میں ناپید ہوگیا ہے ٗجس کے حصول میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے پاس سٹاک کم ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کے پاس بھی سٹاک کم ہے پشاورکے بعض مقامات پر اس کی فروخت بند ہو گئی ہے خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی انجکشن دستیاب نہیں ہے ڈریپ حکام کے مطابق (ایکٹپرا) انجکشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نایاب ہے۔