کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ سے تجاوزکرگئی‘ 2ہزار سے زائد اموات

اسلام آباد- ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اور اموات کی تعداد2ہزار سے زائد ہوگئی ہے پاکستان ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا 14واں ملک بن گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز58اموات اور4728نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2032اور کیس101173یعنی ایک لاکھ ایک ہزار 173تک جا پہنچے ہیں

گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں 14‘ پنجاب میں 24‘ سندھ میں 16‘ اسلام آباد میں 4مریض دم توڑ گئے اب تک سندھ میں 650‘ پنجاب میں 683‘ کے پی میں 575‘ اسلام آباد میں 49‘ بلوچستان میں 54‘ گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں 8مریض جاں بحق ہوچکے ہیں اس وقت سندھ میں کیسز کی تعداد38108پنجاب37090‘ خیبرپختونخوا13487بلوچستان6221‘ اسلام آباد4979گلگت بلتستان 927اور آزاد کشمیر میں 361تک پہنچ گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد65676ہے جبکہ اب تک33465مریض مہلک کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں پہلا مریض26فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ کورونا سے پہلی ہلاکت مارچ میں ہوئی تاہم فروری‘ مارچ اپریل یعنی3ماہ میں مریضوں کی تعداد22173کے قریب تھی جو اب ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے‘

مئی میں 54ہزار سے زائد کیسز اور 11سو سے زائد اموات ہوئیں جبکہ جون کے ابتدائی دنوں میں 25ہزار کے لگ بھگ کیس اور437سے زائد اموات ہوچکی ہیں اس طرح 3ماہ میں اموات کی تعداد صرف553تھی‘ عوام کی جانب سے بے احتیاطی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث صرف مئی جون میں 79ہزار کے قریب کورونا مریض سامنے آئے ہیں جو ایک تشویشناک امر ہے جبکہ پاکستان میں اوسطاً یومیہ اموات کی تعداد70سے80کے قریب ہوچکی ہے این سی او سی کے مطابق24گھنٹوں میں ملک بھر میں 23ہزار ایک سو افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب تک6لاکھ83ہزار608ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔