پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
رکن اسمبلی جے پرکاش نے جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے ہفتے کی رات پارلیمنٹ لاجز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 2000 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی
دعوت میں رکن اسمبلی لعل چند اور عمر کوٹ سے پی ٹی آئی کارکنان بھی شریک تھے۔
رکن اسمبلی لعل چاند نے جے پرکاش کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جے پرکاش کی دعوت میں شرکت کے باعث شاہ محمود قریشی نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اراکین اسمبلی، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے ز ندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2050 سے زائدافراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں سندھ، پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بھی شامل ہیں