پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کا عالج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کیلئے تین لیئرز پر مشتمل حفاظتی لباس متعارف کرایا گیا ہے ٗ جس کے ذریعے طبی عملے کا مہلک وائرس سے بچاؤ ممکن ہوگا کورونا کمپلیکس میں این 95ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے
سرجیکل ماسک اور فیس شیلڈ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں ٗ ترجمان کے مطابق این 95دو ہفتوں تک قابل استعمال ہوتا ہے اور اس کو سپرے کے زریعے ڈیس انفیکٹ کیا جاتاہے ٗ آئی سی یو اور ائیر وے ٹیم کو 24گھنٹے بغیر کسی رکاوٹ کے پی پی ایز اور N95 مہیا کر رہے ہیں۔