ہندوستان کورونا کی 7 ہزار 500 اموات کیساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا

غیرملکی جریدے “فنانشل ٹائمز” کے ہاتھوں مودی سرکار کی بدترین سبکی ہوئی اور ہندوستان کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی کو بری طرح ناکام قرار دے دیا۔

برطانوی جریدے “فنانشل ٹائمز” کے مطابق 1.4 ارب آبادی والا ملک بھارت کورونا کی 7 ہزار 500 اموات کے ساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا، بھارتی وزیراعظم مودی نے 500 کورونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاو¿ن کیا اور فتح کا نعرہ لگایا، لیکن پھر تباہ ہوتی معیشت کے باعث مئی کے آخر میں لاک ڈاﺅن ختم کیا، جس کے بعد انفیکشن مزید بڑھ گیا اور ہسپتال بھر گئے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق مودی کا ہندوستان خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں اور لاک ڈاﺅن حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی، کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل اور مزدور بے روزگار ہو گئے۔ لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے جب کہ بیشتر اپنے اپنے دیہاتوں کو پیدل گئے۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاﺅن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، جبکہ کورونا کیسز 9 ہزار 439 یومیہ ہو چکے ہیں۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث ہندوستان 40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے۔

جریدے کا انتباہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک بھی ہندوستان میں کورونا کیسز عروج پر نہیں پہنچیں گے، لاک ڈاﺅن کے بعد ہندوستانی معیشت مخدوش ہوگئی جب کہ کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شہروں سے دیہی علاقوں کو جانے والے مزدور کورونا پھیلاو¿ کا ذریعہ بن گئے۔

برطانوی جریدے نے کورونا کے بعد ٹڈی دل کو ہندوستانی معیشت کے لیے دوسرا بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے غول ہندوستانی معیشت اور غذائی پیداوار کے لیے دوسرا بڑا خطرہ ہیں، لاک ڈاﺅن کے مضر اثرات اور معاشی حقائق نے مودی کو سب کھولنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت کا شعبہ صحت بغیر مالی وسائل شدید دباو¿ میں ہے۔

بھارتی حکومت نے 266 ارب ڈالر یا شرح نمو کے 10 فیصد مالیاتی پیکج کا اعلان کیا، تاہم در حقیقت ہندوستانی مالیاتی پیکج صرف شرح نمو کا 1.5 فیصد ہے۔ ہندوستان اب محدود پابندیوں، ٹیسٹنگ، ڈیٹا تبادلہ، ماسک اور صفائی کا سوچ رہا ہے، ان اقدامات کے بغیر دنیا کے دوسرے گنجان آباد ملک میں صورتحال بھیانک ہونے جا رہی ہے۔