پشاور۔پشاور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے کورونا ائرس کا ہومیو میڈیسن سے کامیاب علاج کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو میڈیسن سے کورونا کے 80مریض دو سے پانچ ہفتوں میں مکمل صحتیاب ہوئے جبکہ اس حوالے سے ہومیو ڈاکٹر پینک چھ ہفتوں میں کورونا بار پہلے بار ریسرچ کی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ ہے اور مطالبہ کیا ہے حکومت ہومیو پیھتک شعبہ کی جانب توجہ دے تاکہ ہومیو میڈیسن کے شعبہ کو مزید ترقی ملے،ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب میں فرٹیر ہومیو پیھتک میڈیکل کالج پشاور کے ڈاکٹر اقبال شاہین نے دیگر ہومیو ڈاکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز پینل نے 6 ہفتوں میں کورونا پر پہلی ریسرچ کی جو پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ ہے
جبکہ دعوی کیا ہے کہ کورونا کے 80 مریضوں کو ہومیوپیتھک علاج سے 2 سے 5 ہفتوں میں مکمل صحتیابی ملی جو ریسرچ میں دیکھا گیا انہوں نے کہا کہ ایک پہلی مریضہ ایک لیڈی ڈاکٹر تھیں, بیماری کا چھٹا دن تھا, ہماری دوا سے لیڈی ڈاکٹر کی بے چینی اور خوف ختم ہوگیا تاہم علاج کے تیسر دن ذہنی کیفیت بہتر ہوگئی, بھوک لگنا شروع, بخار کھانسی ختم ہوئی انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک کی 3 دوائیں ہیں جو مختلف اوقات میں لینی ہوتی ہیں جس سے کورونا کے مریض جلد سے جلد صحت یاب ہو جاتے ہے جبکہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کو ARS-30 کی دوا دی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرپرستی کریں تو شعبہ ہومیو پیھتک کو ترقی سمیت کورونا کے خلاف ہومیو دواوں کا استعمال کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائے۔