پشاور۔کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں مزید بیڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا بیڈوں کی تعداد میں 20فیصد مزید اضافہ کیا جائیگا تمام بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی کویقینی بنایا جائیگا ٗ اس ضمن میں ایل آر ایچ میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس کا انعقادہوا۔
جس کی صدارت ڈین پروفیسر عبداللطیف خان نے کی اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے لے مزید بیڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اجلاس کو بتایا گیا کہ کوروناکے مریضوں کیلئے 20 فیصد بیڈز مختص کئے جا رہے ہیں ٗجس کے بعد کورونا کمپلیکس میں بیڈز کی تعداد300 سے زاد ہو جاے گی۔