کورونا نے خیبر پختونخوا کے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

پشاور۔ کورونا وائر س نے صوبے کے  ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعدوائرس کا شکار بننے والے ڈاکٹروں کی تعداد 12ہو گئی ہے ٗایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو میں زیر علاج ڈاکٹر نصیر غاری حیدر گزشتہ روز اپنی جان کی بازی ہار گئے ٗوائرس کے باعث انہیں تشویش ناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔