کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینکوں سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قرض کی یہ رقم ترقیاتی کاموں،کورونا وائرس کی روک تھام اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے استعمال کی جائے گی ۔ 23جون سے اب تک اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی اداروں اور اب چینی بینکوں سے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جو آئندہ ہفتہ جاری ہونے والے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں شامل کیے جائیں گے۔
SBP has received $1.3 billion as GOP loan disbursements from Chinese Banks this week. This brings the total amount of official inflows received since 23rd June 2020 to around $3 billion.
— SBP (@StateBank_Pak) June 30, 2020
اس سے قبل مرکزی بینک کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔ دونوں اداروں نے پچاس پچاس کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے تھے۔ چینی بینکوں سے موصول ہونے والی رقم کے بعد ان میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔