خیبر پختونخوا میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد صوبہ میں پولیو کے ٹائپ ون کیسوں کی تعداد21 جبکہ ٹائپ ٹو کیسوں کی تعداد42 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کی 11 ماہ کی بچی میں ٹائپ ٹو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے ساڑھے تین سالہ بچے میں ٹائپ ون وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ملک بھر میں ان 2 کیسوں کی تصدیق کے بعد ٹائپ ون کیسوں کی تعداد56 ہوگئی ہے جبکہ ٹائپ 2 کیسوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
۔