کینیڈا کے محققین نے ڈایناسور میں کینسر کا پہلا کیس دریافت کیا ہے۔

سائنسی جریدے دی لانسیٹ اونکولوجی کے اگست کے  شمارے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کینیڈا کے محققین نے ڈایناسور میں کینسر کا پہلا کیس دریافت  کیا ہے۔
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ماہرین قدیم حیات نے  1989میں سینٹروسورس سے ٹانگ کی ہڈی  دریافت کی تھی۔

ماہرین ابتدا میں یہ خیال کرتے تھے کہ خراب ہڈی کو فریکچر ہوچکا ہے جو ٹھیک ہو گیا ہے۔

لیکن جدید خوردبین اور اعلی ریزولوشن ٹوموگرافی جیسی جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  حالیہ جانچ پڑتال  سے انکشاف ہوا کہ ہڈی پر ایک سیب کے سائزکا  ایک گانٹھ در حقیقت  سرطان کا  ایک ٹیومر تھا۔

اس مطالعے کے مصنفین، مارک کروٹر  کے مطابق، بہت سارے ڈایناسور کے  ہڈیوں میں فریکچر تھے  یا انفیکشن،
ان کا کہنا ہے کہ ایسی قدیم ہڈیوں پر، "کینسر کے شواہد ڈھونڈنا انتہایئ مشکل کام ہے،"ان ہڈیوں کے عمدہ تجزیے نے حیرت کا انکشاف کیا ہے،
کروٹرکہتے ہیں کہ خوردبین کے نیچے، یہ  انسانی آسٹیوسارکوما   ”ہڈیوں کا ایک مہلک ٹیومر "کی طرح دکھائی دیتا تھا، ”۔