بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے جنوبی علاقے کولابا میں 24 گھنٹوں کے دوران 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس سے قبل1974 ءمیں اتنی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ساتھ آندھی بھی چلی جس سے 107 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے ہوائیں چلیں، بارش کے باعث ٹرین، بس سروس، دفاتر اور دیگر ضروری سروسز کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ممبئی میں 5 روز کے دوران مون سون کی 64 فیصد بارش ہوچکی ہے جب کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید موسلا دھار بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سرکاری حکام نے شدید بارشوں کے پیش نظر عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔