پولینڈ۔ہالینڈ کے سائیکلسٹ فیبیو جیکب سن کی حالت خطرے سے باہر ہوگئی ہے اور وہ کوما سے بھی باہر آ گئے ہیں‘پولینڈ ٹور آرگنائزرز کے مطابق 23 سالہ جیکب سن ریس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے ان کی گاڑی ریس کے ابتدائی مرحلے میں ہی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں انہیں فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کا آپریشن بھی کیا گیا اور ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ انہیں قومہ سے باہر آنا ہوگا ورنہ ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
تاہم وہ گزشتہ روز قومے سے باہر آ گئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب بہتر ہے اور امید ہے کہ وہ کچھ وقت میں ٹھیک ہوجائیں گے‘ڈاکٹروں نے فیبیو کو فی الحال چار ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے انہیں جلد ہی ہسپتال سے بھی فارغ کر دیا جائے گا۔