ترکی کا عراق پر حملہ سولہ افراد جاں بحق معتدد زخمی

  عراق کے شمال میں ترکی کےڈرون حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بارڈر سیکورٹی فورسز کی کردستان لیبر پارٹی کے اراکین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے موقع پر ترکی کے ڈرون حملے میں عراق  کی سرحدی فورس کے کمانڈر اوردیگر 4 اہلکار افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حملے میں کردستان لیبر پارٹی کے 11 اراکین بھی مارے گئے. ترکی کی حکومت اور فوج نے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔