امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بالٹی مور امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے تین گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ دھماکے کی شدت سے تینوں گھروں کا ملبا دور دور تک پھیل گیا۔

 

امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو .. 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے نزدیکی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر حادثے میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق پلاکتوں کی تعداد 2 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں متعداد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔