ملک میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین روز سے کمی رجحان جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے اور10گرام سونے کی قیمت 5229 روپے فی تولہ کم کردی گئی ہے، سونے کی قیمت میں تین روز میں 12ہزار سے زائد کمی ہوئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کمی ہوگئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا فی تولہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے فی تولہ کمی کردی گئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی صرافہ مارکیٹ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر بھی فوری قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین روز میں سونے کی قیمت میں 12سے زائد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 200 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 171.47 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ جس کے بعد چاندی کی فی تولہ نئی قیمت1 ہزار 470 اور اور دس گرام کی قیمت 1 ہزار 260.28 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر فی اونس پر آنے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کے فی تولہ قیمت2900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کمی کردی گئی ہے۔لیکن آج مزید کمی ہوگئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران جن اشیاء اور چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ایسی چیزیں جو ڈالر اور عالمی مارکیٹ سے وابستہ ہیں۔ ان میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آجائے گی۔