کراچی۔عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے میں فی اونس سونے کی قیمت میں 99ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2030ڈالر سے گھٹ کر1931ڈالر ہو گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا10ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ29ہزار روپے سے کم ہو کر1لاکھ19ہزار روپے ہو گیا اسی طرح8574روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار597روپے سے کم ہو کر1لاکھ2ہزار23روپے پر آگئی۔