کراچی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج بھی گر گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 23 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 16 پیسےپربند ہوا ۔ اسی طرح سٹاک مارکیٹ بھی گر گئی اور سٹاک مارکیٹ میں 168 پوائنٹس کمی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 40 ہزار 122 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔