کراچی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، یہ جون 2020 ءکی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 ءکی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں. جو ملکی معیشت کے استحکام کی نشاندہی کرتی ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 36.5 فیصد اضافہ ہوا یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے.
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ترسیلات زر جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 39 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے. اور عوام کے لئے بڑی خوشخبری کے مترادف ہے ۔
یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے
انہوں نے کہا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلے کبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں جس سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔