امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی ایلون مسک، دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے بانی 49 سالہ ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد وہ دنیا کے چوتھے امیرترین شخص بن گئے۔
امریکی اقتصادی جریدے کے مطابق 17 اگست کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انشورنس کے حصص میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کمپنی کے بانی کی دولت میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ایک ہی دن میں 8 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایلون مسک کی ملکیت 84 ارب 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی اور وہ دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے۔
قبل ازیں دنیا کے چوتھے امیرترین شخص، فرانسیسی شخص 71 سالہ برنارڈ ارنالٹ تھے، تاہم 17 اگست کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ کی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد ہوگئی۔
اقتصادی جریدے کے مطابق 18 اگست کو برنارڈ ارنالٹ کی دولت 84 ارب 60 کروڑ ڈالر تھی جب کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد تھی۔
علاوہ ازیں اقتصادی جریدے کی فہرست کے مطابق دنیا کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بزوز 188 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 121 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 99 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایلون مسک 84 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔
برنارڈ ارنالٹ 84 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔
تاہم بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 78 ارب 80 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر شخص ہیں۔
بھارتی شخص مکیش امبانی کی دولت میں آخری 2 ماہ 14 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، وہ رواں برس جون میں پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ بنے تھے اور اب تک وہ بلوم برگ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ چکے ہیں۔