سونے کی قیمت میں ایک بار پھر فی تولہ 2900روپے کا اضافہ

کراچی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر2900 روپے اضافہ ہوگیا، اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 52 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نیء قیمت 2 ہزار 5 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اْدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2487 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی صرافہ مارکیٹوں میں نئی قیمت ایک لاکھ چار ہزار 853 روپے ہو گئی ہے۔