وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکل کی پالیسی لیکر آئے ہیں، ملک میں رواں سال الکٹریکل موٹر سائیکل اور رکشے بننے شروع ہوجائیں گے۔
وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران بر وقت ضروری انڈسٹریز کو کھولا گیا، ہم نے چھوٹے کاروبار کے بجلی کے بل معاف کیے، مون سون کے بعد کنسٹرکشن میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کا اعلان ہوچکا ہے، پاکستان میں تیارکردہ سمارٹ فونز کی برآمدات شروع ہونیوالی ہیں۔
حماد اظہر نے کہا تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کیا، پاکستان سٹیل ملز پر تیزی سے بڑے فیصلے کر رہے ہیں، پاکستان سٹیل ملز کے انتظامی اندرونی و بیرونی مسائل حل کر رہے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 اہداف میں سے 14 پر مکمل عملدرآمد کیا جبکہ 11 اہداف پر جزوی پیشرفت کی۔