ناروال۔دنیا کی مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو”سلور پلے بٹن“سے نواز دیا۔
یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں‘سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور ابرار الحق کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے
ابرار الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دئیے جانے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے یوٹیوب سے اپنا سلور بٹن وصول کیا ہے‘ انہوں نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔