آسٹریلیا میں غیر متوقع برفباری سے موسم سرد،متعدد سٹرکیں بند 

 

کینبرا۔آسٹریلیا میں قطب جنوبی کی ہوائیں برف بھی ساتھ لے آئیں، آسٹریلیا کی کئی ریاستوں میں غیر متوقع برف باری نے بچوں کے ساتھ بڑوں کے بھی مزے کر دئیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ریاستوں نیو ساوتھ ویلز، وکٹوریا اور دارالحکومت کینبرا کے کئی علاقوں میں سرد ہواوں کے ساتھ برف خوب جم کر گری۔

تین فٹ سے زائد پڑنے والی برف سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، برف باری کا مزہ اٹھانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات نے سرد موسم کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔