بھارت؛ جوس میں اپنا پیشاب ملانے والا دکاندار گرفتار

بھارت: پھلوں کے جوس  میں یورین ملا کر بیچنے  والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوس بیچنے والے دکاندار اور ایک 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا۔

پولیس نے بتایا کہ عوام کی جانب سے جوس میں انسانی یورین ملا کر بیچنے والے دکاندار کیخلاف شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے ایک کین کو انسانی یورین سے بھرا ہوا پایا، جس پر دکاندار اور 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تاہم دکاندار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جسے حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔