ریاض : وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے جس بناء پر اسے سزا دی گئی۔
وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ مجرم کی دہشتگرد تنظیموں سےوابستگی تھی جب کہ مجرم نےدہشتگردوں کو ٹھکانہ دیا اور ان کی مدد بھی کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ مجرم نےامن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام بھی کیے۔
یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے کے الزام میں 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔