افغانستان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 7شہری جاں بحق 


کابل۔افغانستان کے وسطی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں سات افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں تین خواتین اور دوبچے شامل ہیں۔

افغان میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے یہ واقعہ صوبہ غزنی کے ضلع جاغتو میں اْس وقت رونما ہوا جب ایک پرائیویٹ موٹرکار سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کارمکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار سات افغان شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


 بتایاجاتا ہے کہ جاں بحق افرادمیں تین خواتین اور دوبچے بھی شامل ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق فوری طورپر کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔