مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے افسر نے خودکشی کرلی 

 

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کے فوجی اڈے میں انڈین ائر فورس کے آفیسر نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے کالو چک میں فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فضائیہ کے 53 سالہ وارنٹ آفیسر پال سنگھ نے سرکاری پستول سے خود کشی کرلی۔

 آفیسر کا تعلق ریاست اتر پردیش سے تھا۔گولی کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ساتھیوں نے پال سنگھ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث آفیسر نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی گاوں روانہ کردی جائے گی۔

آفیسر کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 رواں ماہ انڈین ائرفورس کے اہلکار کی خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 8 اگست کو ایک اہلکار نے ادھمپور میں خودکشی کی تھی۔