جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، 85 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔