ٹک ٹاک نے ٹرمپ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا 



پشاور۔چائینز لپ سنکنگ ایپ”ٹک ٹاک“ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایپ کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ قانون کی حکمرانی کو ضائع نہ کیا جائے اور ہماری کمپنی اور صارفین کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے‘ ہمارے پاس عدالتی نظام کے ذریعہ ایگزیکٹو آرڈر کو چیلنج کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

 خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ امریکہ کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو ناقابل بھروسہ چینی ایپلیکیشنز سے پاک کر رہی ہے اور اس معاملے میں ٹاک ٹاک اور وی چیٹ ایک بڑا خطرہ ہیں۔

 امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹاک ٹاک کو غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے چینی ایپلیکیشن ٹاک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کاروائی کرے گا۔