سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7افراد ہلاک 

 

خرطوم۔ جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحر الغزل کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ میدانی علاقے میں گرا جس کے بعد طیارے میں خوفناک آگ لگ گئی اور طیارہ مکمل طور پر جل گیا۔

جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 مسافر اور عملے کے تین ارکان شامل ہیں جبکہ ایک مسافر خاتون شدید زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔