امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری قتل، اہلکاروں نے 11گولیاں داغ دیں 

 

واشنگٹن: امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص قتل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست لیوزیانا میں 31 سالہ سیاہ فام کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول سیاہ فام شہری کی شناخت ٹریفور ڈپیلیرن کے نام سے ہوئی۔

لیوزیانا پولیس کی جانب سے سیاہ فام شہری کو 11 گولیاں ماری گئیں۔ واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی سیاہ فام 26 سالہ بریونا ٹیلر سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھی۔

جون میں ہی امریکہ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا تھا جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا تھا۔