برطانوی حکومت کاقرضہ 2 ٹریلین پاؤنڈ  سے تجاوز کرگیا 

 

لندن۔ برطانوی حکومت کا قرضہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 ٹریلین پاؤنڈ سٹرلنگ سے تجاوز کرگیا ہے‘جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث کساد بازاری کی صورتحال ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے  مطابق جولائی 2020 ء کے آخر میں حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر2.004  ٹریلین ڈالر رہا‘جو کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہے

اس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث کساد بازاری کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پر قرضوں کا حصول ہے۔