فرانس میں کوروناوائرس کی نئی لہر، پانچ ہزار نئے کیس رپورٹ

 

پیرس۔فرانس میں کورونا کی نئی لہر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا، مئی کے بعد سے پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 900 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی اور جرمنی میں بھی کیسز میں اضا فہ ہوا ہے، جبکہ برطانیہ میں 1 ہزار 41 نئے کیسز سامنے آ ئے۔امریکا میں 58لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، بھارت میں تعداد 31 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین سے شروع اور پھیلنے والی اس وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو ئے۔